Home » Sukrat Story in Urdu

Sukrat Story in Urdu

Sukrat story in Urdu, led a life devoted to the activity of truth and highlight the importance of self-awareness.


Sukrat Story in Urdu

ایک دفعہ سقراط اپنے شاگرد کے ساتھ بازار سے گزر رہاتھا
وہ دونوں باتيں کرتے جارہے تھے کہ اچانک ہی ایک آدمی سامنے آیا اور سقراط کو برا بھلا کہنے لگا
وہ آدمی غصے سے لال پیلا ہو رہا تھا
سقراط اس آدمی کی باتوں کا کوٸی جواب دیۓ بغير مسکراتے ہوۓ اس کے پاس سے گزر گیا
سقراط کو مسکراتے دیکھ کر وہ آدمی اور غصے میں آگیا اور سقراط کو گالیاں نکالنے لگا
اس کے خاندان کو بھی برا بھلا کہنے لگا
یہ سب ہونے کے باوجود بھی سقراط مسکراتے ہوۓ آگے بڑھنے رہا
جب اس آدمی نے دیکھا کہ میری باتوں کا سقراط پر کوٸی اثر نہیں ہو رہا
تو وہ منہ ہی منہ میں بڑبڑا تے ہوۓ ان کے راستے سے ہٹ گیا

شاگرد نے سقراط سے پوچھا      اس آدمی کے جاتے ہی
 کہ آپ نے اس آدمی کی باتوں کا جواب کیوں نہیں دیا اور آپ مسکراتے رہے

Sukrat Story in Urdu

کیا آپ کو اس کی کوٸی بات بری نہیں لگی
کیا آپ کو اس کی کسی بات پر دکھ نہیں ہوا
سقراط نے شاگرد کی طرف ایک نظر دیکھا
لیکن اس کی بات کا جواب دینے کی بجاۓ اسے اپنے پیچھے آنے کا اشارہ کیا
شاگرد خاموشی سے اس کے پیچھے چلنے لگا

وہ دونوں چلتے چلتے سقراط کے گھر تک پہنچ گۓ شاگرد کو باہر رکنے کا اشارہ کرکے سقراط اندر چلا گیا
تھوڑی دیر وہ واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں ایک میلہ سا بدبودار تولیا
اور کچھ کپڑے تھے جو لگتاتھا کہ کسی کچرے کے ڈرم سے نکالے گۓ ہیں

سقراط نے وہ تولیا شاگرد کے ہاتھ میں تھمایا اور کہ یہ لو اور اس سے اپنا ہاتھ منہ صاف کرلو اور یہ کپڑے پہن لو
ان کپڑوں سے انتہائی گندی بو آرہی تھی
شاگرد نے انھیں ہاتھ میں لیتے ہی دور پھینک دیا میں انھیں کیسے پہن سکتا ہوں یہ تو انتہائی گندے اور بدبودار ہیں

Sukrat Story in Urdu

سقراط نے کہا کہ
جس طرح تو ان میلے بدبودار کپڑوں کو قبول نہیں کر سکتے
بالکل اسی طرح میں بھی کسی کے بدبودار الفاظ کو کیوں قبول کروں

اگر کوٸی بغیر کسی وجہ کے آپ کو برا بھلا کہتا ہے اور آپ اس کی باتوں سے پریشان ہوجاتے ہیں
اپنے کام چھوڑ کر اس کی ان فضول باتوں کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں
ان پر غصہ کرنے لگتے ہیں تو یہ بالکل ایسے ہی ہے

 جیسے آپ نے اپنے اچھے اور صاف ستھرے کپڑے اتارکر کسی کے دیۓ ہوۓ میلے کچیلے بدبودار کپڑے پہن لۓ ہو
دوستوں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم بڑے اچھے موڈ میں ہوتے ہیں کہیں جارہے ہوتے ہیں
گاڑی ڈراٸیو کر رہے ہوتے ہیں اور کوٸی بلا وجہ ہی ہم سے جھگڑ پڑتا ہے
اور ہم اس کی وجہ سے اپنا موڈ خراب کرلیتے ہیں
اپنا دن خراب کرلیتے ہیں

Sukrat Story in Urdu

کرنے لگ جاتے ہیں discuss ہم جو کر رہے ہوتے ہیں اسے بھول کر اس آدمی کو
ان کے رویے پر دکھی ہوتے رہتے ہیں
دوستو ایسے لوگ کوڑے کے ڈرم کی طرح ہوتے ہیں
ایسے لوگ ذہنی طورپر بیمار ہوتے ہیں     frustrated زمانے کے ستاۓ ہوۓ
کسی نہ کسی پر تو نکالنی ہوتی ہے frustration انہوں نے ا پنی
اپنا کچرا کسی کے اوپر پھینکنا ہوتا ہے

اس لۓ آپ ایسے لوگوں کا شکار ہر گز نہ بنیں اگر کوٸی کوڑے کا ڈرم آپ کو نظر آۓ
تو اسے بچ بچاکر مسکراتے ہوۓ اس کے پاس سے گزر جاٸیں

دوستو کسی کی غلط بات پر ہمیں خود کو پریشان نہیں کرنا چاہیۓ کسی کے ہاتھ کا کھلونا نہیں بننا چاہیۓ
کوٸی جب مرضی سے آکر ہمیں غصہ دلا جاۓ
ہمارے دل اور دماغ پر صرف ہمارا ہی کنٹرول ہونا چاہیۓ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top